کرکٹ میں، منچسٹر کے Old Trafford میں آج اینڈرسن -تیندولکر ٹرافی سیریز کے چوتھے ٹیسٹ کے دوسرے دن، بھارت میزبان انگلینڈ کے خلاف اپنی پہلی اننگس جاری رکھے گا۔ یہ مقابلہ بھارتی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔
اس سے پہلے دن کے مقابلے میں روشنی کے میچ کے لیے موزوں نہ ہونے کی وجہ سے مقابلہ جلد ختم کرنا پڑا تھا اور بھارت نے 83 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 264 رن بنائے تھے۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا۔
سر دست، بھارت پانچ میچوں کی سیریز میں 1-2 سے پیچھے چل رہا ہے۔×