ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 19, 2025 10:15 PM

printer

کرکٹ میں، مردوں کے آئندہ ٹی-20 ایشیا کپ اور خواتین کے ODI عالمی کپ کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے

بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شُبھمن گِل کو UAE میں ہونے والے آئندہ ایشیا کپ کے لیے بھارتی ٹی-20 ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ سُریا کمار یادو بدستور بھارتی ٹی-20 ٹیم کے کپتان رہیں گے۔ گیند باز جسپریت بمراہ اور کُلدیپ یادو کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ BCCI کے چیف سیلیکٹر اجیت اَگرکَر نے ایک پریس کانفرنس میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 9 ستمبر سے 28 ستمبر تک اَبوظہبی اور دُبئی میں ایشیا کپ ٹی-20 ٹورنامنٹ کھیلا جائے گا، جس میں 8 ٹیمیں شامل ہوں گی۔ دفاعی چیمپئن بھارت، پاکستان، اومان اور UAE کے ساتھ گروپ-اے میں ہے۔ بھارتی ٹیم کا پہلا میچ 10 ستمبر کو UAE کے ساتھ ہوگا اور اِس کے بعد بھارتی ٹیم 14 ستمبر کو روایتی حریف پاکستان کے خلاف میچ کھیلے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔