کرکٹ میں لندن کے اوول میں جاری اینڈرسن-تیندولکر ٹرافی کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن بھارت، دوسری اننگز میں میزبان انگلینڈ کے خلاف دو وکٹ کے نقصان پر 75 رن کے اپنے کل کے اسکور سے آگے کھیلنا شروع کرے گا۔ یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے تین بجے شروع ہوگا۔ گزشتہ روز دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک بھارت 52 رن کی سبقت لیے ہوئے ہے۔ یشسوی جیسوال 51 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں اور آکاشدیپ 4 رن کے ساتھ اُن کا ساتھ دے رہے ہیں۔ اس سے پہلے انگلینڈ کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 247 رن بنا کر آؤٹ ہو گئی، جس سے اُسے 23 رنوں کی معمولی برتری حاصل ہو گئی۔ بھارت کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 224 رن ہی بنا سکی۔
سیریز میں دو کے مقابلے ایک سے پیچھے بھارت، اس سیریز کو برابری پر ختم کرنا چاہے گا۔×