ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 4, 2025 9:28 AM | Sports Roundup

printer

کرکٹ میں، لندن میں اوول کے مقام پر، بھارت اور انگلینڈ کے درمیان، اینڈرسن-تیندولکر ٹرافی کا پانچواں ٹیسٹ، سنسنی خیز مرحلے میں پہنچ گیا ہے۔

کرکٹ میں، لندن کے اوول میدان میں اینڈرسن۔تیندولکر ٹرافی کا پانچواں ٹیسٹ کا آخری دن سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ میزبان انگلینڈ، آج آخری دن چھ وکٹ کے نقصان پر 339 رن سے اپنی دوسری اننگز پھر سے شروع کرے گا۔ انگلینڈ کو جیتنے کے لیے مزید 35 رن کی ضرورت ہے جبکہ بھارت کو جیت کے لیے باقی چار وکٹ کی ضرورت ہے۔

بھارت نے اپنی دوسری اننگز میں 396 رن بنائے تھے جس میں یشسوی جیسوال کے شاندار 118 رن اور   آکاش دیپ، رویندر جڈیجہ اور واشنگٹن سندر کی نصف سینچریاں شامل ہیں۔x