لندن میں جاری اینڈرسن تیندولکر ٹرافی کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کل کھیل ختم ہونے تک بھارت نے 4 وکٹ کے نقصان پر 58 رن بنا لیے ہیں۔ لارڈس ٹیسٹ جیتنے کے لیے بھارت کو اب بھی 135 رن کی ضرورت ہے۔ یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے تین بجے شروع ہوگا۔
اس دوران چوتھے دن کی آخری گیند پر انگلینڈ کے کپتان Ben Stokes نے آکاش دیپ کو صرف ایک رن پر آؤٹ کر دیا۔ اس سے پہلے میزبانی انگلینڈ کی پوری ٹیم 192 رن بنا کر آؤٹ ہو گئی اور مہمان ٹیم کو 193 رن کا نشانہ دیا۔ بھارت کی جانب سے واشنگٹن سُندر نے 4 وکٹ لیے، جبکہ محمد سراج اور جسپریت بُمراہ نے دو-دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
بھارت کو پانچ میچ کی سیریز میں، دو-ایک کی سبقت حاصل کرنے اور یہ میچ جیتنے کے لیے 193 رن بنانے ہوں گے۔ بھارت 4 وکٹ گنوا چکا ہے، جن میں سے 3 وکٹ اُس نے آخری 30 منٹ میں کھوئے۔ چوتھے دن کی آخری گیند پر Ben Stokes نے آکاش دیپ کو آؤٹ کر کے کھیل میں انگلینڈ کی گرفت مضبوط کر دی ہے۔ بھارت کی جانب سے پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے کے-ایل راہل اب بھی 33 رن بنا کر کریز پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ میچ کے پانچویں اور آخری دن بھارت 135 رن کے نشانے کو حاصل کرنے کے لیے کے-ایل راہل سے امید لگائے ہوئے ہے۔ ×