کرکٹ میں لارڈس میں اینڈرسن-تیندولکر ٹرافی سیریز کے تحت تیسرے ٹیسٹ میچ کے آج دوسرے دن میزبان انگلینڈ کَل کے اسکور چار وکٹ پر 251 رن سے آگے کھیلنا شروع کرے گا۔ یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے تین بجے شروع ہوگا۔ کَل پہلے دن کا کھیل ختم ہونے پر انگلینڈ کی پوزیشن مضبوط تھی اور Joe Root، 99 رن بناکر، جبکہBen Stokes، 39 رن بنا کر کھیل رہے تھے۔ ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بلے بازی کا فیصلہ کرتے ہوئے شروعات میں انگلینڈ کے سلامی بلے بازوں کو بھارت کے میڈیم تیز گیند باز نتیش کمار ریڈی نے جلد آؤٹ کردیا تھا۔ اس کے بعد Joe Root نے اننگز کو سنبھالا۔ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز اس وقت ایک-ایک سے برابر ہے۔×
Site Admin | July 11, 2025 9:34 AM | CRICKET-IND-ENG TEST
کرکٹ میں، لارڈس میں بھارت کے ساتھ تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک انگلینڈ نے 4 وکٹ پر 251 رن بنا لیے تھے۔