کرکٹ میں، لارڈس میں اینڈرسن تیندولکر ٹرافی کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے آج چوتھے دن میزبان انگلینڈ، بھارت کے خلاف اپنی دوسری پاری میں بنا کسی نقصان کے 2 رن سے آگے کھیلے گا۔ میچ بھارتی وقت کے مطابق ساڑھے تین بجے شروع ہوگا۔ انگلینڈ نے کل تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک بغیر کوئی وکٹ کھوئے 2 رن بنائے تھے۔ اُنہیں اب 2 رن کی سبقت حاصل ہے۔
اس سے پہلے بھارت پہلی اننگز میں، 387 رن پر آؤٹ ہو گئی تھی۔ انگلینڈ نے بھی پہلی اننگز میں 387 رن بنائے تھے، مگر بھارت نے کسی ٹیسٹ سیریز میں سب سے زیادہ چھکّے لگانے کا ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔
اُس نے اب تک 36 چھکّے لگائے ہیں اور 1974-75 میں بھارت کے خلاف ویسٹ انڈیز کی جانب سے 32 چھکّوں کا سابقہ ریکارڈ بھی توڑ دیا۔
اب 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں دونوں ٹیمیں ایک-ایک کی برابری پر ہیں۔×