کرکٹ میں، شبھمن گِل نے تاریخ رقم کی ہے۔ وہ انگلینڈ میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں ڈبل سینچری اسکور کرنے والے پہلے بھارتی اور ایشیائی کپتان بن گئے ہیں۔ انہوں نے آج برمنگھم کے Edgbaston میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن یہ سنگِ میل قائم کیا ہے۔ منصور علی خان پٹودی، سُنِل گواسکر، سچن تیندُلکر اور ایم ایس دھونی بھی اِس سے قبل کپتان کے طور بھارت کے لیے ڈبل سینچری بنا چکے ہیں۔ اینڈرسن-تیندلکر ٹرافی کے دوسرے ٹیسٹ میں اپنی پوزیشن کو اور مضبوط بناتے ہوئے، بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں 587 رن بنائے ہیں۔
Site Admin | July 3, 2025 9:26 PM
کرکٹ میں، شُبھ مَن گِل انگلینڈ میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے ایشیائی کپتان بن گئے ہیں۔ برمنگھم میں بھارت، دوسرے ٹیسٹ میں مضبوط پوزیشن میں ہے