مردوں کے کرکٹ میں کَل رات رائے پور کے شہید ویر نارائن سنگھ انٹر نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو 4 وکٹ سے ہرایا۔ جیت کیلئے 359 رن کے نشانے کا پیچھا کرتے ہوئے جنوبی افریقہ نے 4 گیند باقی رہتے 6 وکٹ پر 362 رن بنالیے۔ Aiden Markarm نے سب سے زیادہ 110 رن، جبکہ Matthew Breetzke نے 68 رن بنائے۔ بھارت کی جانب سے اَرشدیپ سنگھ اور پرسِدھ کرشنا نے دو-دو وکٹ حاصل کیے۔ اِس جیت کے ساتھ ہی تین میچوں کی سیریز اب ایک-ایک سے برابر ہوگئی ہے۔ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ اِس مہینے کی 6 تاریخ کو وِشاکھا پٹنم میں کھیلا جائے گا۔×
Site Admin | December 4, 2025 9:09 AM | Cricket
کرکٹ میں، رائے پور میں جنوبی افریقہ نے دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں بھارت کو 4 وکٹ سے ہراکر سیریز برابر کرلی ہے۔