مردوں کے کرکٹ میں، تین میچوں کی ODI سیریز کا دوسرا میچ رائے پور میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری ہے۔ جنوبی افریقہ نے ٹاس جیتا اور پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ اب سے کچھ دیر پہلے تک بھارت نے 4 اوورس میں بغیر کسی نقصان کے 28 رن بنا لئے تھے۔
بھارت کو فی الحال اِس سیریز میں ایک صفر کی سبقت حاصل ہے۔ اُس نے پہلا میچ رانچی میں 17 رن سے جیتا تھا۔