خواتین پریمیرلیگ 2026 کا چوتھا سیزن آج سے شروع ہورہا ہے۔ نوی ممبئی میں ڈاکٹر ڈی وائی پاٹل اسپورٹس اکیڈمی میں افتتاحی میچ میں رائل چیلنجرز بنگلورو کا مقابلہ ممبئی انڈینز سے ہوگا۔ یہ میچ شام ساڑھ سات بجے شروع ہوگا اور میچ سے پہلے ایک شاندار افتتاحی تقریب کے ساتھ ِاس ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگا۔ کئی Celebrities، جن میں یو یو ہنی سنگھ، جیکلین فرنانڈیز اور ہرناز سندھو شامل ہیں، اس تقریب میں پرفارم کریں گی۔
خواتین پریمیرلیگ کا یہ ایڈیشن دو مقامات پر کھیلا جائے گا۔ نوی ممبئی کے ڈاکٹر ڈی وائی پاٹل اسپورٹس اکیڈمی اور وڈوڈرا کےBCA اسٹیڈیم میں۔ نوی ممبئی میں پہلے مرحلے کے مقابلوں کے بعد یہ وڈوڈورا کے BCA اسٹیڈیم منتقل ہوجائے گا، جہاں پلے آف کیس ساتھ ساتھ بقیہ 11 میچ کھیلے جائیں گے۔×