کرکٹ میں، بھارت کا مردوں کا سرکردہ T-20 گھریلو کرکٹ ٹورنامنٹ، سید مشتاق علی ٹرافی آج سے شروع ہوگا۔

کرکٹ میں، بھارت کا مردوں کا سرکردہ T-20 گھریلو کرکٹ ٹورنامنٹ، سید مشتاق علی ٹرافی آج سے شروع ہوگا۔ افتتاحی میچ میزورم اور ناگالینڈ کے درمیان پونے کے ڈیکن  جِم خانہ گراؤنڈ میں صبح 9 بجے سے کھیلا جائے گا۔ سال 2007 میں شروع ہوئی سید مشتاق علی ٹرافی 2025 میں 18 سال پورے کر رہی ہے، جہاں 38 ٹیمیں ایک دوسرے سے مقابلہ آرائی کریں گی۔ اس دوران کئی بین الاقوامی اور IPL کھلاڑی بھی اپنے جوہر دکھائیں گے۔ اس سیزن میں دفاعی چیمپئن ممبئی کی قیادت نئے کپتان شاردُل ٹھاکر کریں گے۔ بنگال کی کپتانی محمد شمیع، جبکہ کیرالہ کی کپتانی سنجو سیمسن کریں گے۔ 14 سالہ کھلاڑی ویبھَو شوریہ ونشی بہار کے نائب کپتان ہوں گے۔

سید مشتاق علی ٹرافی ٹورنامنٹ کا فائنل مقابلہ 18 دسمبر کو اندور میں ہوگا۔ ٹورنامنٹ کی تاریخ میں تین خطاب جیت   کر تمل ناڈو سب سے کامیاب ٹیم رہی ہے۔×