کرکٹ میں برمنگھم کے Edgbaston میں جاری انڈرسن-تندولکر ٹرافی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے میزبان انگلینڈ کے خلاف ایک مضبوط شروعات کی ہے۔ میچ کے پہلے دن کھیلتے ہوئے مہمان ٹیم نے تازہ خبریں ملنے تک 5 وکٹ پر 223 رن بنا لیے تھے۔
اس سے قبل Ben Stokes کی قیادت میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ اِس میچ کیلئے بھارت نے اپنی ٹیم میں نمایاں تبدیلیاں کی ہیں۔ گیند باز جسپریت بُمرا کی جگہ آکاش دیپ کو اِس میچ میں شامل کیا گیا ہے۔ Shardul ٹھاکر اور Sai Sudharsan کی جگہ آل راؤنڈر واشنگٹن سُندر اور نتیش کمار کھیل رہے ہیں، جبکہ انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ کیلئے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
Leeds کے ہیڈنگلی میں کھیلے گئے پانچ میچوں کی اس سریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے بھارت کو پانچ وکٹ سے ہراکر کر سیریز میں ایک صفر سے سبقت حاصل کرلی ہے۔ x