کرکٹ میں، بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان احمد آباد میں جاری دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے تیسرے دن آج بھارتی ٹیم اپنے کل کے اسکور5 وکٹ پر 448 رن سے آگے کھیلے گی۔
Dhruv Jurel، رویندر جڈیجہ اور کے۔ایل۔راہل کی سنچریوں کی بدولت بھارتی ٹیم ویسٹ انڈیز پر 286 رن کی شاندار سبقت حاصل کرنے میں بھی کامیاب رہی۔
کل شام کھیل ختم ہونے پر جڈیجہ 104 اور واشنگٹن سندرا 9 رن پر کھیل رہے تھے۔ جُریل نے 125 جبکہ راہل نے 100 رن بنائے۔
اس سے پہلے جمعرات کو ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم اپنی پہلی باری میں 162 رن بناکر آؤٹ ہوگئی۔