کرکٹ میں، بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کی آج سے احمد آباد میں شروعات ہو رہی ہے۔ سیریز کا پہلا میچ صبح ساڑھے نو بجے سے احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اس میچ کے ساتھ ہی نئے کپتان شبھ من گِل کی قیادت میں بھارت کے گھریلو سیزن کی شروعات ہو رہی ہے، جس میں وراٹ کوہلی، روہت شرما اور آر اشوِن جیسے سرکردہ کھلاڑی موجود نہیں ہیں۔ بھارت نے اپنی پچھلی ٹیسٹ سیریز 2 مہینے پہلے انگلینڈ کے خلاف کھیلی تھی، جو دو-دو سے ڈرا رہی تھی۔ دوسری جانب ویسٹ انڈیز گھریلو سیریز میں آسٹریلیا کو شکست دے کر آرہی ہے۔
بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 10 اکتوبر سے دلّی میں کھیلا جائے گا۔ ×