January 14, 2026 9:40 AM | Cricket ODI

printer

کرکٹ میں، بھارت اور نیو زیلینڈ کے درمیان دوسرا ODI میچ آج دوپہر راجکوٹ میں کھیلا جائے گا۔

مردوں کے کرکٹ میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا ایک روزہ بین الاقوامی میچ آج راجکوٹ کے نرنجن شاہ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میچ دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔

میزبان بھارتی ٹیم، اتوار کے روز وڈودرہ میں کھیلا گیا پہلا ایک روزہ بین الاقوامی میچ جیت کر سیریز میں ایک۔صفر سے آگے ہے۔

سیریز کا تیسرا اور آخری میچ اتوارکے روز اندور میں کھیلا جائے گا۔x