ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 5, 2025 10:11 AM | CRICKET - TEST

printer

کرکٹ میں، اینڈرسن-تیندولکر ٹرافی کے آخری ٹیسٹ میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے میں 6 رن سے ہرادیا۔ اس طرح پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز دو-دو سے برابر ہوگئی ہے۔

بھارت نے کل شام لندن کے اوول میں اینڈرسن- تیندولکر ٹرافی کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں میزبان انگلینڈ کے خلاف 6 رن سے سنسنی خیز جیت حاصل کرکے پانچ میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر کرلی ہے۔ بھارت کی طرف سے دیے گئے 374 کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے، میزبان ٹیم 5ویں دن اپنی دوسری اننگز میں 367 رن پر آل آؤٹ ہوگئی۔ اس میچ کی دوسری اننگز میں بھارت کی طرف سے محمد سراج نے پانچ وکٹ سمیت کُل 9 وکٹ لے کر میچ کے اہم کھلاڑی رہے۔

 بھارتی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں شاندار 396 رن بنائے تھے۔ پہلی اننگز میں بھارت کے 224 رنز کے جواب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 247 رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ محمد سراج کو میچ میں شاندار کاکردگی کی وجہ سے میچ کا  بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ شبھمن گل اور ہیری بروک دونوں سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔x