کرکٹ میں، انگلینڈ نے اینڈرسن-تیندولکر ٹرافی میں بھارت کو تیسرے ٹیسٹ میں 22 رن سے شکست دے کر دو-ایک کی سبقت حاصل کرلی ہے۔

کرکٹ میں کل رات لارڈس میں اینڈرسن-تیندولکر ٹرافی کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان انگلینڈ کے ذریعہ دیئے گئے 193 رن کے نشانے کو حاصل کرتے ہوئے بھارتی ٹیم170  رن پر ہی آل آؤٹ ہوگئی۔ رویندر جڈیجہ نے بغیر آؤٹ ہوئے 61 رن بنائے۔انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر اور بین اسٹوکس نے تین-تین وکٹ لئے۔ بین اسٹوکس کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اس جیت کے ساتھ پانچ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ نے دو-ایک سے سبقت حاصل کرلی ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔