کرکٹ میں کَل انڈیا-اے نے Rising Stars Asia Cup 2025 ٹورنامنٹ میں اپنے فائنل گروپ-بی میچ میں عُمان کو چھ وکٹ سے ہراکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ یہ میچ قطر کی راجدھانی دوحہ کے West End Park انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرنے کے بعد بھارتی ٹیم نے عُمان کو 20 اوورز میں 7 وکٹ پر صرف 135 رن پر روک دیا۔ جواب میں انڈیا-اے نے 17 اعشاریہ پانچ اوورز میں چار وکٹ کے نقصان پر بآسانی 138 رن کا نشانہ حاصل کرلیا۔ اِس جیت سے بھارتی ٹیم نے سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنالی ہے۔ ہر گروپ سے سر فہرست دو ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرتی ہیں۔ سیمی فائنل میں بھارت کا مقابلہ جمعہ کو گروپ-بی کی سر فہرست ٹیم سے ہوگا، جس کا فیصلہ آج ہوگا۔×
Site Admin | November 19, 2025 9:30 AM | Cricket - Rising Star Asia Cup
کرکٹ میں، انڈیا-اے، Rising Stars ایشیاء کپ 2025 کے سیمی فائنل میں داخل ہو گئی ہے۔ اُس نے دوحہ میں عُمان پر 6 وکٹ سے جیت حاصل کی