ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 3, 2025 9:54 PM

printer

کرکٹ میں، احمدآباد میں بھارت، ویسٹ انڈیز کے خلاف  دو میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے اختتام پر اپنی پہلی اننگز میں پانچ وکٹ پر 448 رن بناکر مضبوط پوزیشن میں ہے

کرکٹ میں، احمدآباد میں بھارت، ویسٹ انڈیز کے خلاف  دو میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے اختتام پر اپنی پہلی اننگز میں پانچ وکٹ پر 448 رن بناکر مضبوط پوزیشن میں ہے۔ Dhruv Jurel، رویندر جڈیجہ اور کے ایل راہل نے سنچری بناکر بھارت کو، ویسٹ انڈیز پر 286 رن کی اہم سبقت دلائی۔ دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر جڈیجہ 104 رن بناکر، جب واشنگٹن سُندر 9 رن بناکر کھیل رہے تھے۔ Jurel نے 125 رن، جبکہ راہل نے 100 رن بنائے۔ بھارت نے اپنے کَل کے دو وکٹ پر 121 رن کے اسکور سے آگے کھیلنا شروع کیا تھا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کل اپنی پہلی اننگز میں 162 رن بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔×