September 12, 2025 9:25 AM | Cricket Asia Cup

printer

کرکٹ میں، ابوظبی میں ایشیاء کپ میں بنگلہ دیش نے ہانگ کانگ کو 7 وکٹ سے ہرادیا۔

کرکٹ میں کل رات دبئی میں ایشیا کپ میں گروپ-بی کے ایک میچ میں بنگلہ دیش نے ہانگ کانگ کو 7 وکٹ سے ہرایا۔ بنگلہ دیش کی T-20 کرکٹ میں، ہانگ کانگ پر یہ اب تک کی پہلی جیت ہے۔ جیت کے لیے 144 رن کے نشانے کا پیچھا کرتے ہوئے بنگلہ دیش نے 17 اوورس 4 گیندوں میں 3 وکٹ پر جیت کا نشانہ حاصل کر لیا۔ اس سے پہلے  بنگلہ دیش نے ٹاس جیتا اور پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ ہانگ کانگ نے مقررہ 20 اوورس میں 7 وکٹ پر 143 رن بنائے۔ بنگلہ دیش کے کپتان لٹّن داس نے 39 گیندوں میں شاندار 59 رن بنائے، جبکہ تسکین احمد، تنظیم حسن ثاقب اور رِشاد حسین نے دو-دو وکٹ حاصل کیے۔ ہانگ کانگ کی طرف نزاکت خان نے 40 گیندوں میں 42 رن بنائے، جبکہ عتیق اقبال نے 2 وکٹ حاصل کیے۔  لٹّن داس کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔×