ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 14, 2025 2:53 PM

printer

کرکٹ میں، آج شام دوبئی میں جاری ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ ٹورنامنٹ کے گروپ اے کے میچ میں بھارت کا مقابلہ پاکستان سے ہوگا

مردوں کے کرکٹ میں آج شام دوبئی میں ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں گروپ اے کے ایک میچ میں بھارت کا مقابلہ پاکستان سے ہوگا۔ یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا۔
اس سال فروری کے بعد سے یہ پہلا موقع ہے کہ جب یہ دونوں ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔
اِس سے قبل بھارت نے اِس ٹورنامنٹ میں دوبئی میں متحدہ عرب امارات کو 9 وکٹ سے کراری شکست دی، جبکہ پاکستان نے اِسی میدان پر Oman کو 93 رَن سے ہرایا۔
اِدھر سری لنکا نے کَل رات ابوظہبی میں کھیلے گئے گروپ بی کے اپنے میچ میں بنگلہ دیش کو چھ وکٹ سے ہرایا۔ سری لنکا نے 140 رَن کا جیت کا نشانہ 14 اوورس اور چار گیندوں میں چھ وکٹ کھوکر حاصل کرلیا۔