Leeds میں Headingley کے مقام پر Anderson-Tendulkar ٹرافی کے پہلے ٹیسٹ میچ کے آج تیسرے دن انگلینڈ اپنی پہلی اننگز میں تین وکٹ پر 209 رن سے آگے کھیلنا شروع کرے گا۔ بھارت نے پہلی اننگز میں 471 رن بنائے ہیں۔
انگلینڈ کی ٹیم کے اب تک جو تین کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں، ان سبھی کو جسپریت بمراہ نے آؤٹ کیا ہے۔
اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت سے بلے بازی کرنے کو کہا اور بھارت نے 471 رن کا بڑا اسکور بنایا جس میں سلامی بلے باز یشسوی جائیسوال، کپتان شبھمن گل اور نائب کپتان رشبھ پنت کی شاندار سینچریوں کا اہم رول رہا۔×