خواتین کے ایک روزہ کرکٹ میچوں کے ICC ورلڈ کپ میں آج بھارت کا مقابلہ کولمبو کے آر پریم داسا اسٹیڈیم میں ٹورنامنٹ کے اپنے دوسرے میچ میں پاکستان سے ہوگا۔ یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے شروع ہوگا۔ بھارتی خواتین نے اپنے پہلے میچ میں ڈَک وَرتھ لوئس ضابطے کے تحت سری لنکا کو 59 رَن سے ہرا دیا تھا۔ دوسری طرف پاکستان کو ٹورنامنٹ کے اپنے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں سات وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
کَل کولمبو میں بارش کی وجہ سے سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان میچ ترک کردیا گیا۔ دونوں ہی ٹیموں کو ایک-ایک پوائنٹ مل گیا۔
Site Admin | October 5, 2025 2:41 PM
کرکٹ میں، آج سہ پہر کولمبو میں خواتین کے ایک روزہ میچوں کے ICC ورلڈ کپ میں بھارت کا مقابلہ اپنے دوسرے میچ میں پاکستان سے ہونے والا ہے
