کروئیشیا میں بھارت نژاد لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، اگرچہ اِس وسطی اور جنوب مشرقی یورپی ملک میں بھارتی برادری کے افراد کی تعداد کم ہے، لیکن یہ ثقافتی اعتبار سے کافی بااثر ہے۔
وزیراعظم نریندرمودی کَل اِس ملک کی راجدھانی Zagreb پہنچیں گے، جو کسی بھارتی وزیراعظم کا، کروئیشیا کا، اب تک کا سب سے پہلا دورہ ہوگا۔Zagreb میں بھارتی برادری کے افراد اور بھارت کے کروئیشیائی دوست، اپنے رشتوں کو اور زیادہ مضبوط بنانے کے منتظر ہیں۔جناب مودی کے اِس دورے کے بارے میں آکاشوانی کے نامہ نگار سے بات کرتے ہوئے، Zagreb میں ایک بھارتی IT پیشہ ور شخص سمراٹ نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ اُن چھوٹے ملکوں میں بھی بھارت کی اہمیت میں اضافہ ہورہا ہے، جہاں اِس کی گنجائش موجود ہے۔
Zagreb میں ایک ریستوراں کارکن ابھیشیک چوہان نے امید ظاہر کی کہ وزیراعظم کے اِس دورے سے تعلقات میں گہرائی پیدا ہوگی اور اِس سے بہت سے بھارتیوں کو کروئیشیا آنے کا موقع فراہم ہوگا۔
Zagreb میں بھارتی ترنگا نہ صرف سفارتخانے پر پھہرایا گیا، بلکہ 17 ہزار سے زیادہ اُن بھارتیوں کے دلوں میں بھی لہرایا، جو کروئیشیاء کو اپنا گھر کہتے ہیں۔ یہ لوگ کاروباری ہیں، IT پیشہ ور ہیں، ریستوراں مالکان ہیں، طلبہ ہیں اور ہُنر مند و غیر ہُنر مند کارکن ہیں۔ وزیراعظم مودی کے دورے سے، بھارتی برادری کے یہ افراد اِس گھڑی کو ایک علامتی اور اہم لمحے کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ اِس موقع کو اُن کے تعاون اور بڑھتی ہوئی ساکھ کے اعتراف کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔ کسی بھارتی وزیراعظم کے کروئیشیاء کے اِس پہلے دورے کو وہ دو طرفہ تعلقات اور عوام سے عوام کے درمیان رشتوں کو مستحکم بنانے کے ایک موقع کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔