کرناٹک کے ہاسن ضلع میں گنیش وسرجن جلوس کے دوران ہوئے حادثے میں ۹ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک ڈرائیور کی لاپرواہی سے ٹینکرنے جلوس میں شامل لوگوں کو روند ڈالا۔ یہ حادثہ موسالے ہوسلّی گاوں کے قریب پیش آیا۔ کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدھا رمیّا نے اِس حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور مہلوکین کے اہل خانہ کو پانچ لاکھ روپئے کی مدد کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی اِس حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور مہلوکین کے لیے دو لاکھ روئے جبکہ دیگر زخمیوں کے لئے پچاس ہزار روپئے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔×
Site Admin | September 13, 2025 2:49 PM
کرناٹک کے ہاسن ضلع میں گنیش وسرجن جلوس کے دوران ہوئے حادثے میں ۹ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔