December 25, 2025 2:54 PM

printer

کرناٹک کے چتردُرگ ضلع میں Hiriyur کے نزدیک قومی شاہراہ 48 پر آج ایک کنٹینر ٹرک کے سلیپر بس سے ٹکرا جانے کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے

کرناٹک کے چتردُرگ ضلع میں Hiriyur کے نزدیک قومی شاہراہ 48 پر آج ایک کنٹینر ٹرک کے سلیپر بس سے ٹکرا جانے کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ مشرقی زون کے پولیس کے انسپکٹر جنرل روی کانتے گوڑا نے میڈیا کو بتایا کہ جائے حادثہ سے پانچ لاشیں برآمد کی گئی ہیں، جبکہ تین افراد لاپتہ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بس میں 32 مسافر سوار تھے، جن میں سے 25 کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ IG پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ٹرک ڈرائیور شامل ہے، جبکہ بس ڈرائیور بچ نکلنے میں کامیاب رہا۔ یہ بس بینگلورو سے Gokarna جارہی تھی۔ حکومت کی جانب سے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کو پانچ لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔