کرناٹک کے بنگلورو میں، دیون ہلّی کے مقام پر اختراعی پارک کی افتتاحی تقریب کے دوران گتی شکتی وشو ودیالیہ اور SAP Labs India Innovation Park نے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔
اس موقع پر اپنے کلیدی خطاب میں الیکٹرانکس اور IT محکمے کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ SAP Labs India Innovation Park بھارت کے ترقی کے سفر میں ایک بروقت سرمایہ کاری کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ 2047 تک وِکست بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کے نظریے کے عین مطابق ہے۔
جناب اشونی ویشنو نے کہا کہ اس کیمپس سے بھارت کے ہنرمندی، صلاحیت اور اختراعی نظام میں عالمی سطح پر اعتماد کی عکاسی ہوتی ہے۔ اس سے ایک بھروسے مند ٹکنالوجی ساجھیدار کے طور پر بھارت کی پوزیشن کو مزید تقویت ملے گی۔×