July 17, 2025 3:20 PM

printer

کرناٹک سرکار نے گزشتہ مہینے بینگلورو کے چناسوامی اسٹیڈیم کے گیٹ کے باہر ہونے والی بھگدڑ کیلئے IPL کرکٹ ٹیم رائل چیلنجرس بینگلورو کو مورد الزام ٹھہرایا ہے۔

کرناٹک سرکار نے گزشتہ مہینے بینگلورو کے چناسوامی اسٹیڈیم کے گیٹ کے باہر ہونے والی بھگدڑ کیلئے IPL کرکٹ ٹیم رائل چیلنجرس بینگلورو کو مورد الزام ٹھہرایا ہے۔ اس بھگدڑ میں 11 افراد ہلاک اور 50 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔ ریاستی سرکار کی جانب سے کرناٹک ہائی کورٹ میں پیش کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ RCB مینجمنٹ، اِیونٹ مینجمنٹ پارٹنر، DNA نیٹ ورکس پرائیویٹ لمیٹڈ اور کرناٹک ریاستی کرکٹ ایسوسی ایشن نے پولیس سے مشورہ کئے بغیر یکطرفہ طور پر جیت کا جشن منانے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ IPL چمپئن شپ جیتنے کا جشن منانے کیلئے ضروری اجازت اور لائسنس حاصل نہیں کئے گئے تھے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔