March 1, 2025 9:25 PM

printer

کرد ملی ٹینٹ گروپ PKK نے جنگ بندی کا اعلان کردیا ہے۔ اس سے پہلے جیل میں بند اُن کے لیڈر عبداللہ Ocalan نے ملی ٹینٹ گروپ پر زور دیا تھا کہ وہ غیر مسلح ہوجائے اور گروپ کو ختم کردیا جائے

کرد ملی ٹینٹ گروپ PKK نے جنگ بندی کا اعلان کردیا ہے۔ اس سے پہلے جیل میں بند اُن کے لیڈر عبداللہ Ocalan نے ملی ٹینٹ گروپ پر زور دیا تھا کہ وہ غیر مسلح ہوجائے اور گروپ کو ختم کردیا جائے۔ ایک بیان میں PKK نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ترکیہ، اس عمل کی قیادت کرنے کی خاطر، عبداللہ Ocalan کو رہا کردے گا، جو 1999 سے اس کی قید میں ہیں۔ چار دہائیوں سے جاری شوش کو ختم کردینے سے متعلق عبداللہ Ocalan کی اپیل کے بعد، یہ اعلان کیا گیا ہے۔ اس شورش میں لاکھوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ پی کے کے 1984 سے کردوں کی خودمختاری کیلئے لڑ رہی ہے۔ اس گروپ کو ترکیہ، یوروپی یونین EU، برطانیہ اور امریکہ نے ایک دہشت گرد گروپ قرار دے رکھا ہے۔