January 17, 2026 10:12 AM

printer

کرتویہ پتھ پر یومِ جمہوریہ کی تقریبات قومی گیت وندے ماترم کے 150 سال مکمل ہونے اور بھارت کی فوجی طاقت اور ثقافتی تنوع کے انوکھے امتزاج کی حامل ہوں گی

اس سال کرتویہ پتھ پر یومِ جمہوریہ کی تقریبات قومی گیت وندے ماترم کے 150 سال مکمل ہونے اور بھارت کی فوجی طاقت اور ثقافتی تنوع کے انوکھے امتزاج کی حامل ہوں گی۔ کل نئی دلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دفاعی سیکریٹری راجیش کمار سنگھ نے کہا کہ اِن تقریبات کے ذریعے قومی گیت اور آتم نربھر بھارت کو منفرد خراجِ عقیدت کا اظہار ہوگا۔

وزارتِ دفاع کے ایک بیان کے مطابق یوروپی کونسل کے صدر انٹوینو کوسٹا اور یوروپی کمیشن کے صدر Ursula Von Der Leyen یومِ جمہوریہ پریڈ کے مہمانِ خصوصی ہوں گے۔ وزارت کے مطابق معاشرے کے سبھی طبقات سے وابستہ تقریباً 10 ہزار افراد کو خاص مہمانوں کے طور پر مدعو کیا گیاہے۔ وزارت نے مزید کہا کہ بھارتی فوج اپنی مربوط صلاحیتوں کو پہلی مرتبہ مرحلہ وار جنگی صف بندی کے انداز میں پیش کرے گی۔

اس سال یومِ جمہوریہ پریڈ میں مسلح افواج کے 18 مارچنگ دستے، 13 ملٹری بینڈز اور فلائی پاسٹ میں 29 طیارے حصہ لے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور مختلف وزارتوں کی جانب سے آزادی، خود کفالت، ثقافت و ترقی سے متعلق موضوعات پر 30 جھانکیاں پیش کی جائیں گی۔

یومِ جمہوریہ پریڈ 2026 کا موضوع وندے ماترم کے 150 برس ہے۔ پریڈ کے دوران 1923 میں تجیندر کمار مترا کی تخلیق کردہ، وندے ماترم کے الفاظ کی عکاسی کرتی ہوئے Paintings کے سلسلے کو کرتویہ پتھ پر View Cut کے طور پر دکھایا جائے گا۔

پیر کے روز سے 26 جنوری تک بھارتی بری فوج، بحری و فضائی افواج، بھارتی ساحلی محافظ دستے اور دیگر مرکزی مسلح پولیس فورسز ملک گیر بینڈ پرفارمنس پیش کریں گی۔ سواتنتر کا منتر۔ وندے ماترم اور سمردھی کا منتر۔آتم نربھر بھارت کے وسیع موضوعات کے تحت مختلف جھانکیاں بھی پیش کی جائیں گی۔ اس سال کرتویہ پتھ پر تقریباً 2 ہزار 500 ثقافتی فنکار یومِ تقریبات میں حصہ لیں گے۔ پریڈ کے اختتام پر وندے ماترم کی عکاسی کرتے ہوئے ایک Banner کی نقاب کشائی کی جائے گی۔