کثیر رُخی کنکٹی وٹی کیلئے پی ایم گتی شکتی قومی ماسٹر پلان کو آج 4 سال مکمل ہورہے ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اس ماسٹر پلان کا 13 اکتوبر 2021 کو آغاز کیا تھا، جس کا مقصد مختلف اقتصادی زون کیلئے بنیادی ڈھانچے کی کثیر رُخی کنکٹی وٹی مہیا کرانا ہے۔ عوام، اشیاء اور خدمات کی نقل وحرکت کیلئے آسان اور پُراثر کنکٹی وٹی مہیا کرنا اس اقدام کا مقصد ہے، جس کے ذریعہ کونے کونے تک کنکٹی وٹی پہنچانا اور سفر کے وقت کو کم کرنے پر توجہ دی جاتی ہے۔ پی ایم گتی شکتی، مختلف وزارتوں اور محکموں کو یکجا کرکے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں تیزی لارہی ہے۔×
Site Admin | October 13, 2025 3:15 PM
کثیر رُخی کنکٹی وٹی کیلئے پی ایم گتی شکتی قومی ماسٹر پلان کو آج 4 سال مکمل ہورہے ہیں۔