September 24, 2025 10:13 AM | Bihar Congress Meeting

printer

کانگریس ورکنگ کمیٹی، CWC کی میٹنگ آج بہار کے پٹنہ میں واقع پارٹی کے ریاستی صدر دفتر صداقت آشرم میں ہوگی۔

کانگریس ورکنگ کمیٹی، CWC کی میٹنگ آج بہار کے پٹنہ میں واقع پارٹی کے ریاستی صدر دفتر صداقت آشرم میں ہوگی۔ 80 سال سے زائد عرصے کے دوران ایسا پہلی بار ہو رہا ہے، جب کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ کا انعقاد پٹنہ میں کیا جا رہا ہے۔ پارٹی کے بہار انچارج کرشنا الّاوَرو نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران بہار اسمبلی انتخابات اور ریزرویشن کی حد بڑھانے سمیت مختلف قومی اور بین الاقوامی معاملات پر تبادلہئ خیال کیا جائے گا۔ میٹنگ کی صدارت کانگریس کے قومی صدر مَلکارجن کھڑگے کریں گے، جس میں سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سمیت سینئر پارٹی رہنما شرکت کریں گے۔ آنے والے بہار اسمبلی انتخابات کے تناظر میں اس میٹنگ کو بہار کانگریس کے لیے کافی اہم سمجھا جا رہا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔