کانگریس صدر ملکاارجن کھڑگے نے کہا ہے کہ وہ بہار میں اُن ووٹروں کے شکرگزار ہیں، جنہوں نے مہا گٹھ بندھن کی حمایت کی۔

کانگریس صدر ملکاارجن کھڑگے نے کہا ہے کہ وہ بہار میں اُن ووٹروں کے شکرگزار ہیں، جنہوں نے مہا گٹھ بندھن کی حمایت کی۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب کھڑگے نے کہا کہ وہ انتخابی نتائج کا مطالعہ کریں گے اور نتائج کی وجوہات کو سمجھنے کے بعد ایک تفصیلی نظریہ پیش کریں گے۔

لوک سبھا میں اپوزیشن کے رہنماء راہل گاندھی نے بھی بہار میں اُن ووٹروں کا شکریہ ادا کیا ہے، جنہوں نے مہا گٹھ بندھن پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب گاندھی نے کہا کہ بہار میں نتائج واقعی چونکا دینے والے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کانگریس پارٹی اور I.N.D.I.A اتحاد، اِن نتائج کا جائزہ لے گا اور جمہوریت کو بچانے کی کوشش کرے گا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔