انفورسمینٹ ڈائریکٹوریٹ نے آج دلّی کی ایک عدالت سے کہا ہے کہ کانگریس رہنما سونیا گاندھی اور راہل گاندھی نیشنل ہیرالڈ معاملے سے متعلق کالے دھن کو جائز بنانے میں پہلی نظر میں ملوث معلوم ہوتے ہیں۔ خصوصی جج وِشال Gogne کے سامنے شروعاتی بحث کے دوران ED نے کہا کہ جرم کے ارتکاب سے دونوں تقریباً 142 کروڑ روپے موصول ہوئے۔ ED کے خصوصی وکیل Zoheb حسین نے کہا کہ ملزمان نے نومبر 2023 تک یہ رقم حاصل کی، جب اس معاملے سے متعلق 751 اعشاریہ نو کروڑ روپے کی املاک قُرق کی گئی۔×
Site Admin | May 21, 2025 3:16 PM
کانگریس رہنما سونیا گاندھی اور راہل گاندھی نیشنل ہیرالڈ معاملے سے متعلق کالے دھن کو جائز بنانے میں پہلی نظر میں ملوث معلوم ہوتے ہیں۔