کامن سروسیز سینٹرس، CSC، 16 جولائی کو نئی دلّی کے یشو بھومی کنونشن سینٹر میں اپنا سولہواں یومِ تاسیس منائے گا۔

کامن سروسیز سینٹرس، CSC، 16 جولائی کو نئی دلّی کے یشو بھومی کنونشن سینٹر میں اپنا سولہواں یومِ تاسیس منائے گا۔ یہ تقریب ملک میں ڈیجیٹل بااختیاری کے 16 سال مکمل ہونے پر منائی جائے گی۔

وزیر داخلہ امت شاہ اس سے متعلق تقریب کا افتتاح کریں گے۔ الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے وزیر اشونی ویشنو اور وزیرِ مملکت جتن پرساد بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔

تقریب کے دوران CSC کے مستقبل کے نقشہئ راہ کا مظاہرہ کیا جائے گا، ساتھ ہی اُس کی خدمات میں توسیع اور ٹکنالوجی کی قیادت والی اختراع پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

کامن سروسیز سینٹرس، حکومت کے ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کے تحت اہم پہل ہے۔

گزشتہ کئی سال کے دوران CSC، شہری اور دیہی دونوں علاقوں میں ساڑھے 6 لاکھ سے زیادہ فعال مراکز کے ساتھ ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی کے معاملے میں دنیا کے سب سے بڑے نیٹ ورک میں سے ایک بن گئے ہیں۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔