July 26, 2025 9:43 PM

printer

کامرس کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے آج بتایا ہے کہ عمان کے ساتھ بھارت کا آزاد تجارتی سمجھوتہ تکمیل کے قریب ہے

کامرس کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے آج بتایا ہے کہ عمان کے ساتھ بھارت کا آزاد تجارتی سمجھوتہ تکمیل کے قریب ہے۔ نئی دلّی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے بتایا کہ امریکہ اور یوروپی یونین کے ساتھ آزاد تجارتی سمجھوتوں میں بھی پیشرفت ہوئی ہے جبکہ نیوزی لینڈ، چلی اور پیرو کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے۔ انھوں نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ اِن تجارتی سمجھوتوں میں ٹیکنولوجیکل شراکت داریوں کی تلاش اور STEM میں بھارت کی طاقت کے استعمال کے امکانات ہیں۔ جناب گوئل نے مزید کہا کہ بھارت کی اشیا اور خدمات کی کوالٹی بہتر اور قیمت مقابلہ جاتی ہے جو اِن سمجھوتوں کو ممکن بناتے ہیں۔
برطانیہ کے ساتھ آزاد تجارتی سمجھوتے پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ یہ بہت ہی زیادہ مقابلہ جاتی شعبوں اور خاص طور پر ٹیکسٹائل اور چمڑے کی اشیا کی صنعت میں بھارت کیلئے یکساں موقع فراہم کرتا ہے۔ انھوں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ برطانوی پارلیمنٹ جلد ہی اس سمجھوتے کے پاس کرے گی۔