کامرس و صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گویل نے کہا ہے کہ بھارت جلد ہی، عالمی اختراع کا مرکز بن جائے گا۔ مرکزی وزیر نے یہ بات کل Sir Ian Blatchford سے گفتگو کے دوران کہی۔ جو لندن کے Future Frontiers Fourm میں سائنس میوزیم گروپ کے چیف ایگزیکٹو ہیں۔ جناب گویل نے کہا کہ بھارت اگلے دس سے 15 سال میں اختراع کے ایکو نظام میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ حکومت، سبسڈی، امداد اور رقم فراہم کرکے مدد کرے گی۔ تاکہ بھارت، ٹیکنالوجی میں جدید ترین مقام حاصل کرسکے۔جناب گویل نے بات چیت کے دوران، ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے اور اختراع کے شعبے میں بھارت کی ترقی کو اجاگر کیا اور بتایا کہ دنیا، کس طرح ہنرمندی کی صلاحیت، کم خرچ طریقہ کار اور AI میں بڑھتی ہوئی صلاحیتوں نیز ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز سے فائدہ اٹھا سکتی ہے۔
Site Admin | June 20, 2025 2:35 PM
کامرس و صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گویل نے کہا ہے کہ بھارت جلد ہی، عالمی اختراع کا مرکز بن جائے گا