کامرس اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل کَل سے اسرائیل کے تین روزہ دورے پر رہیں گے۔ اُن کے اِس دورے سے بھارت اور اسرائیل کے درمیان بڑھتے کلیدی اور اقتصادی رابطوں کی عکاسی ہوتی ہے اور اِس سے تجارت، ٹیکنالوجی، اختراع اور سرمایہ کاری میں باہمی اشتراک کو مستحکم کرنے کے سلسلے میں دونوں ملکوں کے مشترکہ عزم کا اظہار ہوتا ہے۔ جناب گوئل کے ہمراہ 60 ممبران پر مشتمل کاروباری وفد ہوگا۔ اپنے دورے کے دوران جناب گوئل، اسرائیل کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ اعلیٰ سطحی دو طرفہ میٹنگیں کریں گے۔ اِن تبادلہئ خیال میں تجارت اور سرمایہ کاری کو مضبوط کرنے، زراعت، دفاع اور جدید مینوفیکچرنگ جیسے اہم شعبوں میں اشتراک بڑھانے اور دونوں ملکوں کے درمیان امکانات تلاش کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ x
Site Admin | November 19, 2025 3:58 PM | Goyal Israel
کامرس اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل کَل سے اسرائیل کے تین روزہ دورے پر رہیں گے۔