ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 17, 2025 2:45 PM

printer

کامرس اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی آج دنیا کے سب سے مقبول، یکسر تبدیلی لانے والے اور قابل بھروسہ رہنما ہیں

کامرس اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی آج دنیا کے سب سے مقبول، یکسر تبدیلی لانے والے اور قابل بھروسہ رہنما ہیں۔ جناب گوئل نے وزیراعظم کو، اُن کے 75 ویں یوم پیدائش پر مبارک باد پیش کی۔ نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ جناب مودی کو 27 بین الاقوامی ایوارڈز ملے ہیں، جو شاید اب تک کسی بھی بین الاقوامی رہنما کو ملنے والے سب سے زیادہ ایوارڈز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کیلئے یہ نعمت ہے کہ اُسے وزیراعظم مودی جیسا رہنما ملا ہے، جو 140 کروڑ بھارتی افراد پر اعتماد اور اُن کی فکر کرتا ہے۔