کامرس اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے کہا ہے کہ پائیداریت سے متعلق اپنے وعدوں کو پورا کرنے کے معاملے میں بھارت، جی-20 ملکوں میں سب سے بہتر رہا ہے۔ نئی دلّی میں CII کے پائیداریت سے متعلق 20 ویں عالمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جناب گوئل نے آج کہا کہ Cop-21 کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں وزیر اعظم نریندر مودی نے فیصلہ کن رول نبھایا ہے۔ جناب گوئل نے کہا کہ بھارت، پائیداریت سے متعلق اپنے اہداف کے تئیں پوری طرح عہد بستہ ہے اور سال 2014 کے بعد سے قابلِ تجدید توانائی کے اپنے اہداف کو پانچ گنا بڑھا دیا ہے، ساتھ ہی ایک مُلک، ایک گرڈ کے نظریے کے تحت آپس میں مربوط قومی گرڈ کو کامیابی کے ساتھ قائم کیا ہے۔ بجلی کے شعبے کی حصولیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ بھارت نے قابل تجدید توانائی کی 50 فیصد صلاحیت پہلے ہی نصب کرلی ہے اور وہ قابلِ تجدید توانائی کے اپنے اہداف کو وقت سے پہلے حاصل کرلے گا۔جناب گوئل نے مزید کہا کہ بھارت کا مقصد سال 2030 تک 500 گیگا واٹ قابل تجدید توانائی کی صلاحیت کو حاصل کرنا ہے۔
Site Admin | September 2, 2025 9:41 PM
کامرس اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے کہا ہے کہ پائیداریت سے متعلق اپنے وعدوں کو پورا کرنے کے معاملے میں بھارت، جی-20 ملکوں میں سب سے بہتر رہا ہے۔
