کامرس اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے ملک کی برآمدات کو فروغ دینے کیلئے اہم شعبوں میں خود کفالت اور برآمدات کے معاملے میں مقابلہ جاتی صلاحیت پر زور دیا ہے۔ پیدوار سے متعلق ترغیبات سے منسلک اسکیم کی ایک جائزہ میٹنگ کے دوران وزیر موصوف نے یہ بات کہی۔ اُنہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اصل توجہ ہجم کے بجائے میعاری ہنرمند افرادی قوت قائم کرنے پر ہونی چاہئے۔ یہ PLI اسکیم 14 اہم شعبوں میں نفاذ کے مختلف مراحل میں ہے۔ اس اسکیم میں ایک لاکھ76 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوچکی ہے، اور اس سے 12 لاکھ براہ راست اور بلواسطہ روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔X
Site Admin | June 25, 2025 10:17 PM
کامرس اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے ملک کی برآمدات کو فروغ دینے کیلئے اہم شعبوں میں خود کفالت اور برآمدات کے معاملے میں مقابلہ جاتی صلاحیت پر زور دیا ہے