November 25, 2025 9:47 PM

printer

کامرس اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے زور دیا ہے کہ بھارت کو اپنی معیشت کو وسعت دینے اور روزگار کے مزید مواقع پیدا کرنے کیلئے برآمدات کو فروغ دینا چاہئے

کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے آج کہا ہے کہ بھارت کو برآمدات کو فروغ دے کر اپنی معیشت کو وسعت دینی چاہئے اور روزگار کے زیادہ مواقع پیدا کرنے چاہئے۔ نئی دلّی میں تجارت سے متعلق بورڈ کی چوتھی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے جناب گوئل نے بھارت کی برآمدات میں اضافے کیلئے مضبوط مرکز-ریاست شراکت داری پر زور دیا۔ وزیر موصوف نے اِس بات کو بھی اجاگر کیا کہ عالمی اُتھل پتھل کے باوجود بھارتی معیشت کی کارکردگی پائیدار رہی ہے اور انھوں نے برآمدات میں اضافے کی خاطرحکومت کے عزم کو بھی دوہرایا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔