May 20, 2025 9:55 AM

printer

کامرس اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے بھارت -امریکہ باہمی تجارتی سمجھوتے کے پہلے دور کو تیز کرنے کے تعلق سے امریکہ کے اپنے ہم منصب سے بات چیت کی ہے۔

کامرس اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے کہا کہ انہوں نے بھارت -امریکہ باہمی تجارتی سمجھوتے کے پہلے دور کو تیز کرنے کے تعلق سے امریکہ کے اپنے ہم منصب Howard William Lutnick سے مثبت بات چیت کی ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان یہ بات چیت، اشیاء کے معاملے میں عبوری تجارتی معاہدے کے امکان تلاش کرنے کے تناظر میں ہوئی ہے۔ تجارتی معاہدے کے پہلے مرحلے کو اس سال اکتوبر تک  قطعی شکل دے دی جائے گی۔ جناب گوئل اپنے امریکی ہم منصب کے ساتھ تجارتی سمجھوتے پر تبادلہ خیال کیلئے اس مہینے کی 17 تاریخ سے واشنگٹن میں سینئر بھارتی اہلکاروں کی ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔