January 17, 2026 9:40 PM

printer

کامرس اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے آج کناڈا کے برٹش کولمبیا کے وزیر اعظم David Eby سے بھارت-کناڈا اقتصادی شراکت داری کو مستحکم کرنے کے سلسلے میں تبادلۂ خیال کیا

کامرس اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے آج کناڈا کے برٹش کولمبیا کے وزیر اعظم David Eby سے بھارت-کناڈا اقتصادی شراکت داری کو مستحکم کرنے کے سلسلے میں تبادلۂ خیال کیا۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ پر جناب گوئل نے کہا کہ طرفین نے تجارت وسرمایہ کاری میں اشتراک بڑھانے اور اہم معدنیات، مینوفیکچرنگ، ماحول کیلئے سازگار توانائی، ٹیکنالوجی، تعلیم، دفاع اور اختراع جیسے شعبوں میں اشتراک کے امکانات تلاش کرنے پر بات چیت کی۔ انھوں نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں نے نئے امکانات تلاش کرنے اور تعلقات کو مستحکم کرنے سے متعلق مسلسل رابطوں کی اہمیت کا بھی اعادہ کیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔