November 6, 2025 9:28 PM

printer

کامرس اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے آج کہا کہ بھارت اور نیوزی لینڈ اپنے تعلقات کو بہتر کرنے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں

کامرس اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے آج کہا کہ بھارت اور نیوزی لینڈ اپنے تعلقات کو بہتر کرنے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں۔ جناب گوئل اور نیوزی لینڈ کے اپنے ہم منصب Todd McClay نے Rotorua میں دونوں ملکوں کے درمیان آزاد تجارتی سمجھوتے پر جاری بات چیت کا جائزہ لیا۔ وزیر موصوف نے نیوزی لینڈ میں وندے ماترم کی 150 سالہ تقریبات میں بھی شرکت کی۔ متنوع بھارتی برادری سے خطاب کرتے ہوئے جناب گوئل نے بھارتی برادری سے زور دے کر کہا کہ وہ وکست بھارت کے سفر میں اپنا تعاون پیش کریں۔