کامرس اور صنعت کے وزیرِ مملکت Jitin پرساد نے آج Bucharest میں رومانیہ کی وزیر Oana-Silvia کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی۔ کامرس اور صنعت کی وزارت نے کہا ہے کہ تبادلہئ خیال کے دوران وسیع بھارت – یوروپی یونین اقتصادی فریم ورک کے اندر تجارت کو وسعت دیئے جانے، سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور سپلائی سلسلے کو مستحکم کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ دونوں فریقوں نے اِس بات سے اتفاق کیا کہ اِس سال کے ختم ہونے سے پہلے ایک منصفانہ، متوازن اور دونوں کے مفاد والے بھارت- یوروپی یونین آزاد تجارتی سمجھوتے FTA کی تکمیل کے سلسلے میں کوششیں کی جائیں گی۔ دونوں وزیروں نے بھارت اور رومانیہ کے درمیان مستحکم تجارتی اور سرمایہ کاری کے رشتوں کا بھی جائزہ کیا۔ x
Site Admin | November 4, 2025 3:17 PM | Jitin Prasad Meeting
کامرس اور صنعت کے وزیرِ مملکت Jitin پرساد نے آج Bucharest میں رومانیہ کی وزیر Oana-Silvia کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی۔