کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کہا ہے کہ تخلیقی مواد کے حاملین ملک کے ڈیجیٹل سفیر ہیں۔ آج نئی دلّی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب گوئل نے واضح کیاکہ ذمہ دارانہ مواد، اختراعی کہانی سنانے، مہارت کی ترقی اور بھارتی تخلیقی صلاحیتوں کے چار اہم ستون ہیں۔ انھوں نے ملک کے تخلیقی شعبوں میں وسیع مواقع کے موجود ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ انڈسٹری پہلے ہی سے اربو ڈالر کا شعبہ بن چکی ہے اور لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کر رہی ہے۔
Site Admin | March 13, 2025 9:55 PM
کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کہا ہے کہ تخلیقی مواد کے حاملین ملک کے ڈیجیٹل سفیر ہیں