February 25, 2025 9:23 PM

printer

کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کہا ہے کہ بھارت اور برطانیہ کے درمیان آزاد تجارتی معاہدہ، دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا

کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کہا ہے کہ بھارت اور برطانیہ کے درمیان آزاد تجارتی معاہدہ، دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ جناب گوئل نے آج نئی دلّی میں برطانیہ کے کاروبار اور تجارت کے وزیر جوناتھن رینالڈس کی زیر قیادت ایک وفد کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔ میٹنگ کے دوران فریقین نے، ایک شفاف، باہمی طور پر مستفید اور متوازن آزاد تجارتی معاہدہ کرنے کے تئیں کاوشوں کو تیز کرنے میں ابھی تک کی گئی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ جناب گوئل نے اقتصادی تعلقات کو مستحکم کرنے اور بھارت-برطانیہ شراکت داری کو مزید فروغ دینے کے تئیں مودی حکومت کے عہد کا اعادہ کیا۔ نئی دلّی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ امریکہ کے کاروبار اور تجارت کے وزیر جوناتھن رینالڈس نے، نئی سرکار کی تشکیل کے بعد، پہلی مرتبہ بھارت کا دورہ کیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ میٹنگ کے دوران مختلف معاملات پر انتہائی مثبت تبادلہ خیال کیا گیا۔