کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کہا ہے کہ سرکاری خریداری سے متعلق ڈیجیٹل پلیٹ فارم، گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس GeM وِکست بھارت-2047 کے وزیراعظم نریندر مودی کے نظریئے میں ایک اہم اِنجن بن گیا ہے۔
انگریزی کے ایک روزنامے کے ایک مضمون میں جناب گوئل نے اس بات پر زور دیا کہ GeM کے ذریعہ، خاص طور سے چھوٹے شہروں میں اینٹری سے متعلق رکاوٹوں کو ختم کیا ہے، بدعنوانی کا خاتمہ ہوا ہے، پسماندہ طبقات کو بااختیار بنایا گیا ہے اور ٹیکس دہندگان زیادہ بچت کر پارہے ہیں۔×